Too many browser tabs opened? & it is harder to manage them? Try my Browser Extension.
احساس
ہوٹل کے ایک ٹیبل پر بیٹھی وہ کہہ رہی تھی
دنیا سے غربت ختم ہونی چاہیے۔ غریب لوگوں کو دیکھ کر میرا دل بھر آتا ہے۔ بیچاورں کے پاس تو کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں ہوتا۔
یہ کہتے ہوئے اس کے چہرے پر افسردگی کے آثار نظر آنے لگے۔ اور اچانک اس سے گوشت کا نوالہ زمین پر گر گیا۔ اس نے پہلے نیچے اس کی طرف دیکھا پھر ویٹر کو آواز دی اور پھر کھانے میں مصروف ہو گئی ۔ ویٹر نے آ کر صفائی کی اور گوشت کے ٹکڑے کو کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
ایک خاموش پیغام